کراچی(پی پی آئی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدھ کو “ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے” منایا گیا،اس دن کومنانے کا مقصد لوگوں کو منہ کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان اورل ہیلتھ سوسائٹی کے تحت سیمینار اور تقاریب بھی منعقد کی گئیں جن میں شرکاء کو منہ کی صحت کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ترغیب دی گئی۔ پاکستان اورل ہیلتھ سوسائٹی کی چئیر پرسن ڈاکٹر فصاحت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہ کی صحت ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ ہمارے منہ کے ذریعے ہمارے جسم تک پہنچتا ہے۔ اگر منہ میں کسی انفیکشن یا بیماری کا اثر ہو تو یہ کھانے کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوجاتا ہے جس سے کئی طرح کے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ دانتوں اور منہ کی باقاعدگی سے صفائی کئی بیماریوں اور مسائل سے بچاتی ہے۔ ایسے میں “ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے” ہر سال 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن پہلی بار 2007 میں منایا گیا تھا، جس کا مقصد ہر عمر کے لوگوں میں منہ کی صحت اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ اس دن کو پہلی بار سال 2007 میں ورلڈ ڈینٹل فیڈریشن کی طرف سے 12 ستمبر کو ایف ڈی آئی کے بانی ڈاکٹر چارلس گوڈن کی یاد میں منایا گیا تھا۔ جس کے تحت تمام لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی منہ کی صحت کا خیال رکھیں تاکہ زندگی بھر آپ کی مسکراہٹ برقرار رہ سکے۔
Next Post
عید الفطر پر پاکستانی فلموں کیساتھ ساتھ ہالی ووڈ فلمیں بھی ریلیز ہوں گی
Wed Mar 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے ساتھ ہالی ووڈ فلمیں بھی سینماؤں میں ریلیز کی جائیں گی۔ عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کی بھی 3 فلمیں ریلیز ہوں گی،پی پی آئی کے مطابق ان فلموں میں سول وار، منکی مین اور گوڈزیلا ایکس […]
