اسلام آباد(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی مہنگی کردی۔اوگرا نے مارچ کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پی پی آئی کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی ہوگئی، سوئی نادرن کیلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہونے کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔یاد رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کیلیے قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کیلئے فروری میں قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
Next Post
صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی
Wed Mar 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن واپس لے کر مظاہر نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری […]
