شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں حملہ، 2 حملہ آور  ہلاک

گوادر(پی پی آئی) گوادر میں گوادر  پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب دھماکا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور  ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز  اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں حملہ ہوگیا، کمپلیکس سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے، کمپلیکس کے اندر دہشت گردوں نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں، شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ گوادر فش ہاربر کی بلڈنگ میں ماہی گیروں کے دفاتر موجود ہیں۔