عمران نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے اپنی جیل کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرنے کے لیے ایک ڈاکٹر آیا تھا۔  بانی پی ٹی آئی  سے آئینی مسودے پر بات چیت کی گئی۔ ہماری طرف سے پیش کیے گئے مسودے کو بانی پی ٹی آئی نے مثبت انداز میں لیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت جاری رکھیں۔ اور ہم کوشش کریں گے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ اور اگر حکومت ہمارے بغیر ترمیم پیش کرتی ہے تو پھر اس کی صوابدید ہے۔ ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے موقف کے ساتھ رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لی مارکیٹ بانٹوا گلی کراچی میں 4 خواتین کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

Sat Oct 19 , 2024
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں 4 خواتین کو تیز دھارے آلے سے قتل کر دیا گیا۔لی مارکیٹ بانٹوا گلی میں گھر سے چاروں خواتین کی لاشیں ملیں، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جسم […]