لی مارکیٹ بانٹوا گلی کراچی میں 4 خواتین کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں 4 خواتین کو تیز دھارے آلے سے قتل کر دیا گیا۔لی مارکیٹ بانٹوا گلی میں گھر سے چاروں خواتین کی لاشیں ملیں، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، قتل کی واردات کے وقت گھر میں صرف چاروں خواتین ہی موجود تھیں، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں، قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ ساتویں منزل پر قائم فلیٹ میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مدیحہ، عائشہ، شہناز اور علینا کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔گھر کے سربراہ محمد فاروق نے بتایا کہ قتل ہونے والی خواتین میں میری بیوی، بیٹی، نواسی اور ایک بہو شامل ہے، واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے، گھر پہنچنے پر دروازہ کھٹکھٹایا، کوئی نہیں آیا تو بیٹے نے چابی سے دروازہ کھولا۔محمد فاروق نے مزید بتایا کہ ہمیں کسی پرشک ہے اور نہ ہی کسی سے دشمنی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد میں نجی کالج کے 150 طلباکیخلاف مقدمہ درج

Sat Oct 19 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد پولیس نے احتجاج کرنے والے 150 طلباء   کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں نجی کالج کے پرنسپل کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے، درج مقدمے میں گرفتار 17 سٹوڈنٹس کو بھی نامزد گیا گیا۔مقدمے میں توڑ پھوڑ، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے، تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد […]