سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم14 اپریل کو کراچی پہنچے گی

 کراچی(پی پی آئی)ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ویسٹ انڈینز ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔پی پی آئی کے مطابقآئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 25-2022 کیلئے تین ون ڈے میچز 18، 21 اور 23 اپریل جبکہ 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان ویمن ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی رینکنگ میں 18 میچز میں 16 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 12 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی ویمن ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان آٹھویں پوزیشن جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔