سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: رپورٹ

اسلام آباد(پی پی آئی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کررکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد آزادی آج ایک مقامی عوامی تحریک ہے اور اسے عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پرتسلیم کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کا مقامی تشخص روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی کشمیریوں کی قربانیوں سے عیاں ہے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد مقبوضہ علاقے کے عام عوام کے جذبات کی  عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر یوں کی جدوجہدآزادی کو سپانسرشدہ قرار دینے کے مودی کے منصوبے کا مقصد اسے بدنام کرنا ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد کرنے والے لوگوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت  کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی کو سپانسر شدہ قرار دے کر دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتا اور مودی حکومت کشمیریوں کی مقامی تحریک کو سپانسرشدہ قرار دینے کے اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی مقامی تحریک آزادی کامیاب ہوکررہے گی۔