سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بی جے پی ملک میں جمہوریت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے: کانگریس

جموں (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے ملک میں جمہوریت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے جو جمہوری نظام کے مستقبل کے لیے بہت خطرناک ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے جموں میں پارٹی عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کا مستقبل بی جے پی کے دور حکومت میں خطرے میں ہے کیونکہ انتقام کی سیاست اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حزب اختلاف کی اعلیٰ قیادت کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے اور انہیں انتخابات کے موقع پر جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے اکاؤنٹس کی غیر قانونی ضبطی سے اسے مالی طور پر نقصان پہنچایاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے غیر قانونی الیکٹورل بانڈ سکیم کے ذریعے بھاری رقوم وصول کیں جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق غیر آئینی ہے۔ انہوں نے اسے بی جے پی کے دور حکومت میں ملک کا سب سے بڑا بدعنوانی اسکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندہ کے ذریعہ پیسہ اکٹھا کرنے کے لئے ایجنسیوں کا استعمال کیا گیا جبکہ کانگریس کے جائز فنڈز اور وسائل کو چھینا جارہا ہے۔ پارٹی لیڈر رمن بھلا نے لوگوں کودرپیش مشکلات پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں خطے نے بی جے پی کے دس سالہ دور حکومت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگروں نے اپنی شناخت اور زمین، ملازمتوں، تجارت اور وسائل کے حقوق کھو دیے ہیں جن پر باہر کے لوگ قبضہ کر رہے ہیں۔