سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں محکمہ بجلی نے مزید 15ملازمین کو معطل کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ بجلی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اس کے انتظامی عہدیداروں نے ملازمین کی معطلی کے متعدد احکامات جاری کئے۔دس لائن مین، میٹر ریڈرز اور ٹیکنیشنز کے خلاف معطلی اور تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔ عہدیداروں نے تمام 15ملازمین کو فوری طورپر معطل کردیا۔واضح رہے کہ ملازمین کی تازہ معطلی محکمہ بجلی کی طرف سے 12انجینئروں کو معطل کرنے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔