آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے بھی راولپنڈی میں ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ سے ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کا پاک، سعودیہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر زور

Sun Mar 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آج (ہفتہ) کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن وسلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور […]