جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا پاک، سعودیہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر زور

اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آج (ہفتہ) کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن وسلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا منتظر ہے۔اس موقع پر سعودی وزیر دفاع نے یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کی دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف بھی ملاقات میں موجود تھے۔