اسلام آباد(پی پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان نے اس عہد کی توثیق کی ہے کہ اپنے بانی کے وژن سے متاثر ہوکر وہ ایک پرامن اور مستحکم بین الاقوامی نظام کیلئے کام کرتا رہے گا۔اس عزم کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے یوم پاکستان کی مناسب سے نیویارک میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمارے بانیوں کے وژن اوران کی جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ پاکستان مستقل طورپر غیرممالک کے زیرقبضہ لوگوں خصوصاً جموں وکشمیر اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت تمام انسانی حقوق کیلئے مستحکم آواز بلند کرتا رہے گا۔
Next Post
بین الاقوامی ادارے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کریں، اسحاق ڈار
Sun Mar 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے تعاون کریں۔لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور عام آدمی کی معاشی مشکلات کم […]