جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بین الاقوامی ادارے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کریں، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے تعاون کریں۔لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور عام آدمی کی معاشی مشکلات کم کرنے کے بارے میں مہنگائی میں کمی لانے کے لئے حکومت پانچ سالہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 1960 کی دہائی سے جوہری توانائی کا ویژن رکھتا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے تمام تر دباؤ کے باوجود اس نے جوہری توانائی سے استفادہ کرنے کی پالیسی جاری رکھی۔ایک سوال کے جواب میں اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مستحکم دوطرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت سے آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کثیرالجہتی اداروں سے بھرپور مالیاتی تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔