ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز نے چھ وکٹ پر 571رنز بنالیے

ویلنگٹن: ویلنگٹن ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میزبان کیویز نے چھ وکٹ پر 571 رنز کے ساتھ بھارت پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔برینڈن میکولم نے بھارتی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔320 رنز کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے کیوی ہیرو نے واٹلنگ کے ساتھ پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ویلنگٹن میں ہونیوالے سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز بھی برینڈن کا بلا خوب چلا۔میکولم نے ٹیسٹ کیریر کی مسلسل دوسری ڈبل سنچری سکور کی۔وہ کیرئیربیسٹ بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔میکولم اور واٹلنگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی وکٹ پر 352 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر عالمی ریکارڈ بریک کیا جو اس سے پہلے 351 رنز کے ساتھ سری لنکا کے پاس تھا۔واٹلنگ کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کر کے 124 رنز پر آوٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر میکولم کے ساتھ جمی 67 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں ، اس سے پہلے بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے۔

Next Post

انگلش ویمن آل راﺅنڈر ایرن برنڈل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

Tue Feb 18 , 2014
لندن: انگلش ویمن آل راﺅنڈر ایرن برنڈل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ برنڈل نے 1999میں انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور اس عرصے میں 11ٹیسٹ ،88ون ڈے اور 35ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کی ۔ وہ تین مرتبہ ایشز سیریز کی فاتح ٹیم میں بھی شامل تھیں ۔ برنڈل پہلی خاتون انگلش […]