اسلام آباد(پی پی آئی)ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ایران پاکستان مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی مدد پر پاکستان نیوی کی کارروائی کو سراہتے ہیں۔یاد رہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچا لیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے تعریفی بیان میں رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان ریسکیو اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہتے ہیں۔
Next Post
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا 23 اپریل کو پنجاب بھر میں ہڑتال کافیصلہ
Tue Mar 26 , 2024
لاہور(پی پی آئی) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 23 اپریل کو پنجاب بھر میں ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سرکاری کمپنیاں گیس 300 روپے کلو فروخت کر رہی ہیں، پلانٹ ریٹ پر ایل پی جی کی فروخت نہیں کر سکتے۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز نے مطالبہ […]
