سینیٹر طلحہ محمود کی فضل الرحمان سے راہیں جدا، پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے مولانا فضل الرحمان سے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اسلام آباد میں رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مجھے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے دعوت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، 2006 میں ایم این اے کیلئے جمعیت علما اسلام کا ٹکٹ لیا تھا، آج تک جمعیت علما اسلام کے علاوہ کسی پارٹی میں نہیں رہا۔سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بدحالی اور سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں، سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے، ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 9 سال وزارت داخلہ کی کمیٹی کا رکن رہا ہوں، 2021 میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا، 2022 میں فیڈرل منسٹر اسٹیٹ اور فرنٹیئر ریجن بنایا گیا، میری زندگی آپ لوگوں کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے، میں نے اپنی زندگی صاف ستھری گزارنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ 18 سال میں حکومت پاکستان سے تنخواہ اور نہ کوئی مراعات لیں، پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالا، پاکستان کو سخت ضرورت ہے کہ میں نیشنل لیول پر کوئی کام کر سکوں، موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی جماعت نظر نہیں آتی، پیپلز پارٹی کو جوائن کیا ہے، انہوں نے مجھے عزت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 گورنر خیبرپختونخوا کیلئے فیصلہ قیادت کریگی، ٹھیک شخصیت کو منتخب کرینگے:نیئر بخاری

Tue Mar 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود کا پارلیمان کے اندر ایک اہم کردار رہا، انہوں نے ہمیشہ پارلیمان میں مثبت کردار پیش کیا۔پی پی […]