گورنر خیبرپختونخوا کیلئے فیصلہ قیادت کریگی، ٹھیک شخصیت کو منتخب کرینگے:نیئر بخاری

اسلام آباد(پی پی آئی)پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود کا پارلیمان کے اندر ایک اہم کردار رہا، انہوں نے ہمیشہ پارلیمان میں مثبت کردار پیش کیا۔پی پی آئی کے مطابق نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی، ٹھیک شخصیت کو ہی گورنر خیبر پختونخوا منتخب کریں گے۔اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور صدر آصف زرداری کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں مضبوط کریں گے، سنی اتحاد کونسل آئین پامال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اپنا آئینی کردارادا کریں، تحریک انصاف کے منتخب نمائندے پارٹی سے نالاں ہیں، خیبر پختونخوا میں ایسی آوازیں آرہی ہیں کہ جلد پریس کانفرنس ہو اور فارورڈ بلاک کا اعلان ہو،ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے پارلیمنٹیرینز خفا ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف اپنے سپہ سالار اور فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈور سے بچاؤ کیلئے بائیک پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت

Tue Mar 26 , 2024
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچاؤ کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت  دی ہے۔پی پی آئی کے مطابقوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پتنگ […]