کیلیفورنیا : فیفا ورلڈ کپ کیلئے امریکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز

کیلیفورنیا: امریکا میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔برازیل میں رواں سال دنیا کے سب سے بڑے میگا ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرکارسن میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی فٹبال ٹیم کے کوچ جورگن کلن مانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے تربیتی سیشن میں 26کھلاڑیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بلایا گیا ہے، جس میںسے 23 کھلاڑیوں کومنتخب کرکے برازیل بھیجا جائے گا۔کوچ کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردے گی کہ ان کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

Next Post

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کیرئیر میں 400گول کا سنگ میل عبور کرلیا

Wed Jan 8 , 2014
لزبن: پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں 400 گول کا سنگ میل طے کر لیا ۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ تمام گول مجموعی طور پر کلب فٹ بال اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلے جانے والی میچوں میں کئے۔ انھوں نے اپنی اس جیت کو پرتگال کے معروف سابق فٹ […]