پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل 17 رمضان کو یوم بدر منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے تحت 17 رمضان المبارک کو یومِ بدر جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے مطابق حق و باطل کے پہلے معرکے یومِ بدر کے حوالے سے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنما اورعلمائے کرام خطاب کریں گے۔دریں اثناصوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی 17 تاریخ سنہ 2 ہجری تاریخ اسلام کا وہ عظیم الشان یادگار دن ہے جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی اور مٹھی بھر مسلمانوں کو کفار کے لشکر پر فتح عظیم حاصل ہوئی۔غزوہ بدر کو دیگر غزوات پر کئی اعتبار سے فوقیت حاصل ہے۔ اسے کفر و اسلام کا پہلا معرکہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ خود حضور اکرم ﷺنے غزوہ بدر کو ایک فیصلہ کن معرکہ قرار دیا اور قرآن مجید نے اسے یوم الفرقان سے تعبیر کر کے اس کی اہمیت پر مہرثبت کر دی۔افغانستان کے بعد فلسطین کے مجاہدین نے اپنے سے کئی گنا بڑے اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس دشمن کا اللہ کی مدد و ایمانی طاقات سے غرورخاک میں ملاکر معرکہ بدرکی یادتازہ کردی ہے۔