پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر یاسمین راشد کی آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر طنزیہ مبارک باد

لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر طنزیہ مبارک باد دی اور کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے ن لیگ کے گھریلو ملازم ہونے کا کردار ادا کیا اس پر ایوارڈ تو بنتا تھا۔ جیل سے اپنے ایک خط میں انہوں لکھا کہ آئی جی پنجاب کی سربراہی میں لوگوں کی عزتیں اچھالی گئیں، گھروں کا تقدس پامال کیا گیا، خواتین کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا، خواتین سیاسی قیدیوں کو جیلوں میں رکھا گیا، جنگ، بغاوت، قتل، دہشت گردی کے جعلی پرچے کاٹے گئے۔ڈاکٹر یاسمین نے طنز کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان خدمات پر آئی جی پنجاب کو تمغہ دینا تو بنتا تھا،  تاہم چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ زیادتی ہوئی جس کی مذمت کرنا چاہوں گی، درخواست ہے آئی جی پنجاب کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی نوازا جائے۔