قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے کبھی لالچ نہیں کی :شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کبھی بھی قیادت کے لیے لالچ نہیں کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بورڈ میں تبدیلیوں سے کرکٹ اور کرکٹرز کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میںجاری قومی ٹیم کے سمر کیمپ کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انھیں کرکٹ کھیلتے ہوئے 18 سال کا عرصہ گزر گیا لیکن وہ کبھی بھی کپتانی کے لالچ میںکسی کے پیچھے نہیں بھاگے۔ بوم بوم آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ میں روز روز کی تبدیلیوں کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ انتظامیہ کے بدلنے سے کرکٹ اور کھلاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

Next Post

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرک مالکان فاقہ کشی پر مجبور ہیں: ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

Fri May 23 , 2014
میرپورخاص: ٹرک اونرز ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدرعلیم قائم خانی نے کہا ہے کہ پیڑول و ڈیزل مصنوعات میں اضافہ ، بیوپاریوں اور اڈا مالکان کی من مانی نے ٹرک مالکان کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ٹرک اونر ایسو سی ایشن میرپورخاص کے صدر علیم قائم خانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات […]