شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں رات گئے بارش سے موسم خوش گوارگندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں رات گئے ہونے والی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوش گوار ہو گیا، موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، پی پی آئی کے مطابق بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، بارش کی وجہ سے گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات نے شہر  میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رحیم یار خان شہر اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔