ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگاہے اور بھارتی فوجی مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنیلگے ہیں،بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورسزمیں خودکشی کے مسلسل واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 596 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں،مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے جموں کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم، نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی فورسز میں ذہنی تناؤ بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا،اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فورسز کے نصف سے زیادہ اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی میڈیا میں بھی اظہار تشویش کیا جارہا ہے۔