عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں آتشزدگی کے مختلف واقعات، 13گھر جل کر خاکستر

نوشہروفیروز(پی پی آئی) سندھ کے شہروں کنڈیارو اور تھارو شاہ میں آتشزدگی سے 13گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق کنڈیارو اور تھاروشاہ میں الگ الگ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں 13گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ مزدور اور کسانوں کے جھونپڑی نما کچے مکانات کو آگ لگی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گھروں میں موجود مویشیجھلس گئے جبکہ اناج و دیگر تمام گھریلو سامان جل کر خاک ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ گھر کے چولہے سے اٹھنے والی چنگاریاں بتائی جارہی ہے۔ کھلے آسمان تلے آنے والے متاثرہ خاندانوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔