ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی سوات میں بہار اپنے جوبن پر، حسن کو چار چاند لگ گئے

سوات(پی پی آئی)وادی سوات میں موسم بہار کی آمد کے بعد چار سو کھلے رنگے برنگے پھولوں سے وادی کا حسن نکھر کر سامنے آگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وادی سوات میں بہار اپنے جوبن پر ہے، رنگ رنگ کے پھول کھل اٹھے ہیں، جن کی وجہ سے وادی گویا عروسی جوڑا پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ بہار کی آمد سے ہر سو پھول کھل گئے جس سے ترو تازگی کا احساس ہورہا ہے اور حسین وادیاں مزید حسین دکھائی دے رہی ہیں۔آڑو کے باغات کے پھولوں نے علاقے کو گلابی رنگ میں رنگ دیا ہے۔ رنگا رنگ پھولوں سے فضا بھی معطر ہوگئی ہے۔سیاح کہتے ہیں کہ پھولوں کی مہک نے دل کو باغ و بہار کردیا ہے۔ حسین نظارے دیکھ کر ذہنی و قلبی سکون بھی ملتا ہے۔ویسے تو سوات کا ہر موسم دلفریب ہے لیکن موسم بہار میں یہاں کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔