ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پنجاب بھرمیں 232 آپریشن، 22 دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد

لاہور(پی پی آئی)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 232 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ آپریشن لاہور،بہاولپور،میانوالی،بہاولنگر،راولپنڈی،چینوٹ،پاک پتن،خانیوال،چکوال، اٹک،سرگودھا میں کئے گئے۔ لاہور سے القاعدہ کو مالی معاونت کرنے والے 2سہولت کارجبکہ بہاولپور افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر 27،حفاظتی فیوز وائر 60 فٹ،اسلحہ، گولیاں،ای ائی ڈی بم 3 اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق دہشت گردوں کے نام شہزاد،مدثر،فضل مولیٰ،اعظم،رحمان،شفیق،ذیشان  بتائے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد  سرکاری دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔