زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی پاسپورٹ جاری اور نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی،پی پی آئی کے مطابق زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سید علی بخاری نے  استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن آج منایاجائے گا

Fri Apr 5 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن 6 اپریل کو منایا جائے گا۔ اس دن کومنانے کامقصد دنیا بھر میں امن کے فروغ میں کھیلوں کے اہم کردارکواجاگرکرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں سپورٹس تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور […]