اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں، مسرت چیمہ کا دعویٰ اگلے 2 سال میں 73 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں ،پیداواری سیکٹر تباہ ہورہا ہے

بیرونی سرمایہ کاری آدھی رہ گئی،فوری الیکشن واحد حل، اس ٹولے کو مزیدموقع نہیں دینگے
لاہور(پی پی آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا دعویٰ ہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے لکھا کہ پاکستان نے اگلے 2 سال میں 73 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں۔مسرت چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا پیداواری سیکٹر مسلسل تباہ ہورہا ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی آدھی رہ گئی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کرپٹ ٹولہ کرپشن معاف کرانے، ہمنواؤں کو نوازنے میں مصروف ہے، فوری الیکشن واحد حل ہے اور عوام اس ٹولیکو مزیدموقع نہیں دینگے۔

Next Post

متحدہ عرب امارات کے بعد جاپان نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

Tue Jan 17 , 2023
پاکستان پر واجب الادا قرض کی مدت ادائیگی میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع فراہم کردہ قرض کی بقیہ رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں خرچ کرنے پر رضا مند ی ٹوکیو/ اسلام آباد (پی پی آئی)متحدہ عرب امارات کے بعد جاپان نے بھی پاکستان کو دیے قرض کی مدت میں توسیع کردی، توسیع 31 دسمبر 2024 تک کی گئی ہے۔پی […]