شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمرکوٹ میں 5ویں سندھ کالج گیمز 2023کا افتتاح

عمرکوٹ (پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے ماروی لامبا گراؤنڈ عمرکوٹ میں ڈائریکٹر کالجز سندھ کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص ریجن کے تعاون سے 5ویں سندھ کالج گیمز 2023 انٹر کالجیٹ کھیلوں کیمقابلوں کا ٹگ آف وار اور کرکٹ کھیلتے ہوئے افتتاح کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے کہا کہ کھیل نہ صرف میدانوں کو آباد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ صحت مند ذہن پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیلوں کے مقابلے ہونا بہت اچھی بات ہے اور انہوں نے کہا کہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سندھ کے کالجوں میں طلباء کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کر کے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے، جس سے نہ صرف ان کی کھیلوں میں دلچسپی بڑھے گی بلکہ انھیں کھیلوں میں بھی شامل کیا جائے گا اور وہ اپنے آپ کو مقابلے کے میدان کے لیے تیار کر سکیں گیواضح رہے کہ کالج ایجوکیشن سندھ کے زیر اہتمام انٹر کالج گیمز 2023 میں کرکٹ، فٹ بال، ایتھلیٹکس، والی بال، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، ہاکی، تھرو بال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، منی میراتھن ریس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گاجس کا باقاعدہ افتتاح بھی آج ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے کیااس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص ریجن میر چند اوڈ، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ فوکل پرسن سپورٹس میرپورخاص ریجن محمد ارشد آرائیں، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ عبدالرؤف سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ممتاز علی سومرو، ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس سیکرٹری، حاجی رفیق احمد کنبھر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عمرکوٹ غلام رضا کھوسو، سینئر صحافی رسول بخش رحمدانی، غلام مصطفی مہر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔