اسلام آباد (پی پی آئی)ناصر کھوسہ نے عبوری وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیاہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ناصر کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے ناصر کھوسہ سے رابطہ کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن ناصر کھوسہ نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کا کردار قابل فخر ہے۔
Next Post
عمرکوٹ میں 5ویں سندھ کالج گیمز 2023کا افتتاح
Mon Jan 16 , 2023
عمرکوٹ (پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے ماروی لامبا گراؤنڈ عمرکوٹ میں ڈائریکٹر کالجز سندھ کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص ریجن کے تعاون سے 5ویں سندھ کالج گیمز 2023 انٹر کالجیٹ کھیلوں کیمقابلوں کا ٹگ آف وار اور کرکٹ کھیلتے ہوئے افتتاح کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم […]