شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

271 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے 271 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرنے پر معطل کی گئی اور معطل اراکین قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں معطل اراکین شریک نہیں ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو معطل اراکین کی فہرست بھجوائے گا۔معطل ہونے والے اراکین میں مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، خواجہ ا?صف، پیپلز پارٹی کے تاج حیدر،نوید قمر پاکستان تحریک انصاف کے فواد چودھری، مراد سعید، اسد عمر، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر شامل ہیں۔