کلدیپ یادیو انڈ 19ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے

دبئی: کلدیپ یادیو انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ دبئی میں جاری میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کے خلا ف میچ میں سرانجام دیا ۔کلدیپ یادیو نے اسکاٹ لینڈ کیخلا ف میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 28رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جس میں ان کی شاندار ہیٹ ٹرک شامل ہے ۔ انہوں نے نک فارار ،کائل سٹرلنگ اور ایلیکس باﺅم کو آﺅٹ کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔

Next Post

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

Tue Feb 18 , 2014
کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی نے بگ تھری کی حمایت کی منظوری دیدی۔ سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کہتے ہیں کہ اصولوں کی باتیں کرنے والے ہمیں پیسے نہیں دے سکتے۔سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس کولمبومیں ہوا۔ ایگزیکٹیوکمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈزکی جانب سے آئی سی سی کے گورننس، فنانس اورایف […]