متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سانگھڑ میں زہریلا پانی پینے سے2 روز میں 5بچ جاں بحق،2کی حالت تشویشناک

سانگھڑ(پی پی آئی)ضلع سانگھڑکے گاوں نیاز بھٹی میں ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کرگئے۔اطلاعات کے مطابق سنجھورو کے نواح بھٹی گوٹھ میں زمین کا زہریلا پانی پینے کے باعث دو روز میں پانچ بچے فوت ہوگئے ہیں،پی پی آئی کے مطابق مزید دو بچوں کی حالت خراب بتائی جارہی ہے،ریسکیوحکام کے مطابق ہینڈ پمپ کازہریلا پانی پینے کے باعث فوت ہونے والے بچوں میں 8 سالہ مرید بھٹی،3سالہ ممتاز،5سالہ راشد،4سالہ سانیہ اور4سالہ ضمیرہ بھٹی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر نیوز وائرل ہونے کے بعدمحکمہ صحت کی ٹیم نے گاوں پہنچ کر معلومات جمع کی ہیں اور پانی کو چیک کروایا جس میں زہریلا مواد اورآرسینک کی مقدار موجود ہونے کی تصدیق کی گئی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہیکہ زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی لیبارٹری ٹیسٹ کیمطابق پانی زہریلا ہے جسے اب سِیل کردیا گیاہے۔