پاکستان کے ساتھ انٹیلیجنس تعاون کی سعودی کابینہ نے منظوری دے دی

ریاض (پی پی آئی) سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے اشتراکِ عمل کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔ سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ دہشت گردی سے متعلق جرائم اور اس حوالے سے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا۔ اجلاس میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے۔

Latest from Blog