سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ٹریفک حادثہ، سابق ویمن کپتان بسمہ سمیت 2 کرکٹرز زخمی

کراچی(پی پی آئی) کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف سمیت 2 کرکٹرز ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شہر قائد کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شامل 3 خواتین کرکٹرز گاڑی پر جا رہی تھیں کہ ان کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں بسمہ معروف اور غلام فاطمہ زخمی ہو گئیں جبکہ منیبہ علی محفوظ رہیں۔پی سی بی کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور کرکٹر غلام فاطمہ کو سر پر معمولی چوٹیں آئیں، حادثے میں منیبہ علی مکمل طور پر محفوظ رہیں، زخمی ہونے والی دونوں کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔