جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 محبوبہ مفتی کی شب قدر کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کی بندش کی مذمت

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے رمضان المبارک کی مقدس ترین راتوں میں سے ایک شب قدر کے موقع پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو بند کرنے کے فیصلے پر قابض حکام کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حریت رہنما اور مسجد انتظامیہ کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کرنے کی بھی مذمت کی۔شب قدرجو ماہ رمضان کے آخری دس دنوں میں آتی ہے، اسلامی کیلنڈر کی مقدس ترین راتوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ زمین، وسائل اوراب مذہب، آپ کشمیریوں سے کیاکیا چھیننے جا رہے ہیں؟ پی ڈی پی کی سربراہ نے جامع مسجد سرینگر کے گیٹ کے باہر گارڈز کی تصویر اور مسجد کے بند دروازے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔قابض حکام نے جامع مسجد سرینگر کو جمعۃ الوداع کے بعد ہفتے کے روز شب قدر کے موقع پر بھی بند کردیا تھا اورلوگوں کو مسجد میں نماز تراویح پڑھنے اور شب خانی کی اجازت نہیں دی۔