جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن،ہزاروں ٹن اشیائبرآمد

ٓاسلام آباد (پی پی آئی)ملک کے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،جس کیدوران ہزاروں ٹن اشیا خورونوش برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق  ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26ہزار762 میٹرک ٹن کھاد، 2ہزار420 میٹرک ٹن آٹا،53ہزار954 میٹرک ٹن گھی اور 9ہزار340 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔ 24 تا 31 مارچ کے دوران پنجاب سے 168میٹرک ٹن کھاد، 0.544 میٹرک ٹن آٹا، 869 میٹرک ٹن گھی اور 205 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی،24 تا 31 مارچ کے دوران متعلقہ اداروں نے 38 انسداد ذخیرہ اندوزی کے کامیاب آپریشنز مکمل کیے۔ یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔