اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کلاسیکل موسیقی کی جان اسد امانت علی خان کی 17 ویں برسی منائی گئی

 کراچی(پی پی آئی)کلاسیکل موسیقی کی جان اور سریلی آواز کے مالک گلوکار اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔ پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہیں موسیقی کا فن اپنے والد استاد امانت علی خان سے ورثے میں ملا، اسد امانت  نے گائیگی کا آغاز 10 سال کی عمر میں کیا۔گلوکار اسد امانت علی کو شہرت ”عمراں لنگھیاں پباں بہار“ نے بخشی، گلوکار کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اسد امانت علی خان علاج کیلئے لندن گئے تھے جہاں وہ 8 اپریل 2007کو 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔