متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکور ٹ نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم نے حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیلات لیکر فراہم کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار کو معلوم شدہ ایف آئی آرز کی تصدیق شدہ کاپیاں لگانے کی ہدایت کی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم عید کے فوری بعد معلوم شدہ ایف آئی آرز کی کاپیاں ساتھ لگا دینگے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔