متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے مختلف ممالک میں سال کا پہلا سورج گرہن لگنے کا عمل مکمل

نیویارک(پی پی آئی) امریکا سمیت مختلف ممالک میں سال کا پہلا سورج کو گرہن لگنے کا عمل مکمل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوا۔پی پی آئی کے مطابق امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 4 منٹ 28 سیکینڈ تک کیا گیا جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔یاد رہے کہ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں کیا گیا تھا۔