متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرینگے، صحیح معنوں میں بچوں اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکول سائٹ کے معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرتعلیم،وزرا، چانسلرز اور طلبا کو سلام، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، نوازشریف کی لیڈر شپ میں دانش سکول کا آغاز کیا، ایسے بچے جن کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے دانش سکول ان کا سہارا بنا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا شاندار ریکارڈ قائم کررہے ہیں، ہمیں تنقید کے نشتر کا سامنا کرنا پڑا کہ شہبازشریف یہ کیوں بنارہا ہے، میں نے کہا جب امرا کیلئے ایچی سن کالج بن سکتے ہیں، تو غریب اوریتیم بچوں کیلئے درسگاہیں کیوں نہیں بناسکتے۔ ہم بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر حصہ ڈالیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام ڈویژن میں دانش سکول بنائیں گے۔وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ ہم تمام قومی وسائل غریب طلبا کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔