اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی مقدمات واپس لے کر مقیدافراد کو رہا کیا جائے:نثار میمن

کراچی(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیراطلاعات اور سینیٹرنثار اے میمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس وقت، آئیے ہم قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کو یاد کریں، جو اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر زور دیتے ہیں اور پاکستان کو بچانے کے لیے اپنے آپ کو دوبارہ سے کام کرنے کا عہد کریں۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں سے اپیل کی  کہ وہ سیاسی طور پر قائم تمام مقدمات کو فوری طور پر واپس لیں اور انتظامی احکامات کے تحت مقید تمام افراد کو  رہا کیا جائے یہ  اقدام ہمارے  اتحاد اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنیمیں سازگار ماحول ثابت گا اور سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے مواقع میں بدل دے گا۔ہماری نومنتخب سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو اپنے دفاع اور آئین کے مطابق کام کرنے کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ تمام آئینی اداروں کو قانون اور آئین کی حدود میں رہ کر سختی سے کام کرنا چاہیے، ایک خود مختار  قوم کی تعمیر کے لیے متعصبانہ اور نسلی تعصبات کو ایک طرف رکھ دیں۔سابق وفاقی وزیراطلاعات اور سینیٹرنثار اے میمن نے  سیاسی جماعتوں سے، خواہ وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، نیز نئی بننے والی جماعتوں سے درخواست  کی کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور معاشرے میں انتشار کو فروغ دینے سے گریز کریں، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوجائیں۔ ہمیں ملک کے اندر مطلوبہ سیکورٹی کے لیے اسکولوں میں اپنے بچوں، سڑکوں پر شہریوں، سرحدوں پر موجود فوجیوں اور ڈیوٹی کے دوران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔