سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اتر پردیش بھارت میں انتخابات سے قبل مدارس دینیہ پر پابندی

لکھنو/الہ آباد(پی پی آئی)بھارت میں انتخابات سے قبل ریاست اتر پردیش میں مدارس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے مدارس سے متعلق 2004 کا قانون منسوخ کرتے ہوئے ریاست میں تمام مدرسوں پر پابندی عائد کر دی ہے  اتر پردیش کی24 کروڑ آبادی میں  پانچواں حصہ مسلمانوں کا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اترپردیش  مدرسہ تعلیم کے بورڈ کے سربراہ، افتخاراحمد جاوید کا کہنا ہے کہ”بھارتی قانون کے اس اوچھے اقدام سے 25 ہزار مدارس کے 27 لاکھ طلبہ اور 10 ہزار سے زائد اساتذہ متاثر ہوں گے۔ہندوتوا نظریہ کو پروان چڑھانے والی بی جے پی سرکار شمال مشرقی ریاست آسام  میں بھی سیکڑوں مدارس کو روایتی سکولوں میں تبدیل کر رہی ہے بھارتی عدالت نے مدارس میں  بھی زیرتعلیم بچوں کو معیاری تعلیم مہیا نہ کرنے کا بہانہ بنا کردینی مدارس کو بند کرچکی ہے۔بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے حوالے سے تنظیموں کو بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے