بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں آج ہوگی

 حسن ابدال(پی پی آئی)بیساکھی میلہ کی تقریبات کیلئے بھارت سے تین ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ  گئے۔پی پی آئی کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ، سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا، بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی، سکیورٹی, ٹرانسپورٹ میڈیکل سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، سکھ یاتری ننکانہ صاحب، دربار صاحب کرتارپور بھی جائیں گے، 21اپریل کو سکھ یاتری لاہور میں گردوارہ ڈیرہ صاحب آئیں گے، 22اپریل کو سکھ یاتری واہگہ کے راستے بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

Latest from Blog