شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدلیہ خیبرپختونخوا کو تیسرا کرپٹ ادارہ قرار دینے کی رپورٹ دوبارہ شائع کرنیکا حکم

پشاور(پی پی آئی)عدلیہ کو خیبرپختونخوا میں تیسرے نمبر پر کرپٹ ادارہ قرار دینے کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بطور چیف جسٹس آخری فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے خلاف کیس کا 31 صفحات کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں غیرموجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس رپورٹ جمع کرائے، سروے کے دوران مسترد فارم کی مجموعی تعداد رپورٹ میں شائع کی جائے۔پشاور ہائی کورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں تمام عوامی رائے کا تناسب واضح طور پر شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023 کی رپورٹ درست کرنے کا اقدام خود اٹھانا چاہیے تھا، فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔