بونیر(پی پی آئی)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک اور اس کے دو ساتھیوں کو زخمی کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بونیر میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگردوں کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 بہادر جوان لانس نائیک حسیب جاوید اور حوالدار مدثر محمود شہید ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق حوالدار مدثر محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے جنہوں نے 16 سال تک پاکستان آرمی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں، انہوں نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 2 بیٹے چھوڑے۔لانس نائیک حسیب جاوید شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے، لانس نائیک حسیب جاوید شہید نے 5 سال تک پاکستان آرمی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں اور سوگواران میں والدین، اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگرد سلیم عرف ربانی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد سلیم انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقررکر رکھی تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے
Next Post
ملک میں طوفانی بارشوں کا سپیل، بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق
Sat Apr 13 , 2024
لاہور، خانپور، احمد پور شرقیہ(پی پی آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو گیا اور مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان […]
