صدر مملکت آصف زرداری کی سکھ برداری کو بیساکھی کی مبارکباد

اسلام آباد:(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکھ برداری کو بیساکھی کی مبارکباد پیش کی ہے۔بیساکھی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بیساکھی کا تہوار امن و سلامتی، خوشیوں اور محبت کا پیغام دیتا ہے، پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سعودی عرب چاغی ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

Sun Apr 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی عرب بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس سلسلے میں ضروری انتظامات کررہی ہے۔وزیراعظم وزارت خزانہ میں تمام فریقوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کریں گے تاکہ سعودی عرب کے سرمائے کی خوش اسلوبی سے منتقلی کویقینی بنایاجاسکے۔اس […]