سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اردن کے ولی عہد اور شہزادی رجوا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

عمان(پی پی آئی) اردن کے ولی عہد حسین اور شہزادی رجوا کے ہاں موسم گرما میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔اردن کے شاہی ہاشمی  خاندان نے اپنے بادشاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ ال عبداللہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔بیان میں ولی عہد شہزادہ الحسین اور شہزادی رجوا کی خوشیوں اور اچھی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اردن کے حکمران شاہ عبداللہ کے وارث شہزادہ الحسین نے گزشتہ سال جون میں سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹیکٹ شہزادی رجوا سے شادی کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق ان کی شادی دارالحکومت عمان کے زہران محل میں ہوئی تھی جس میں امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن سمیت اہم مہمانوں نے شرکت کی تھی۔