سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی برسی جمعہ19اپریل کو منائی جائیگی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 50ویں برسی جمعہ کو منائی جائے گی۔ایوب خان14مئی 1907 کو ہری پور ہزارہ  کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی  تھے،پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948میں انہیں مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے۔1958 کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974کو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Latest from Blog