اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہو گیاہے جس کے بعد 19اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ہ میں 17سے 21اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے،  بلوچستان میں 16سے 19اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 17اور 19اپریل کے دوران بارش متوقع ہے، موسلادھار بارش کے سبب 17سے 18اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ہے۔